پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

سندھ بلدیاتی انتخابات، 59 میں سے 46 نشستوں کے نتائج موصول

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے دوران 59 میں سے 46 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے۔

چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 16 میں سے 8 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لیں، دو پر آزاد اور 2 نشستوں پر جی ڈی اے کامیاب ہوئی۔

جنرل ممبر کی 32 میں سے 21 نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب رہی۔

جنرل ممبر کی 2 نشست پر جی ڈی اے، ایک، ایک نشست پر ایم کیو ایم اور آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

رکن ضلع کونسل کی 11 میں سے 6 نشستوں پر پیپلز پارٹی، 2 پر جی ڈی اے اور ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔

علاوہ ازیں حیدرآباد میں پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑ پڑے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.