جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

11 بلدیاتی نشستوں پر انتخابات کرانے کی درخواست، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے 11 بلدیاتی یونین کمیٹیوں میں انتخابات کرانے سے متعلق جماعتِ اسلامی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے 10 دن میں جواب طلب کر لیا۔

عدالتِ عالیہ میں درخواست گزار امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مؤقف اختیار کیا کہ 11 نشستوں پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات نہیں ہوئے تھے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں، میئر اور تمام یونین کمیٹیوں کا فیصلہ بھی جلد از جلد کیا جائے۔

انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ امیدواروں کے انتقال اور دیگر وجوہات کی بنا پر ان نشستوں پر انتخابات نہیں ہوئے، ان 11 نشستوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا گیا تاہم الیکشن کمیشن ان نشستوں پر انتخابات کرانے سے گریز کر رہا ہے۔

جماعتِ اسلامی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مئیر شپ کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے فوری انتخابات کروائے جائیں، الیکشن کمیشن کو فوری 11 نشستوں پر انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.