بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

پنجاب میں آٹا پھر مہنگا ہونے کا خدشہ

آٹا پھر مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، پنجاب کے محکمہ خوراک نے گندم کوٹے کے اجرا کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق نئی قیمت تین ہزار چار سو روپے ہوگی، اس وقت فلور ملز کو دو ہزار چار سو روپے فی من کے حساب سے گندم دی جارہی ہے۔

کراچی فلورملز مالکان اورحکومت کے درمیان مذاکرات…

محکمہ خوراک نے قیمت بڑھانے کی سمری کابینہ کو بھجوا دی ہے، فلور ملز کو گندم مہنگی ملے گی تو وہ آٹا بھی مہنگا کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.