بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

ملک جس آئی ایم ایف معاہدے کی سزا بھگت رہا ہے وہ ہم نے نہیں کیا، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ملک جس آئی ایم ایف معاہدے کی سزا بھگت رہا ہے وہ ہم نے نہیں کیا۔

پتوکی میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 90 کی دہائی میں ملک ترقی کر رہا تھا، یورپ سے وفود آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پولیس عدالتی حکم پر عمل درآمد کےلیے زمان پارک پہنچی ہے۔

راناثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی بدولت پاکستان ایٹمی قوت بنا اور قائم و دائم ہے، ن لیگی قائد کا پاکستان سازش کے تحت پیچھے دھکیلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اس بیانیے کو لے کر چل رہی ہیں، لوگوں کو نواز شریف پر اعتماد ہے، ن لیگی قائد نے پاکستان کو مستحکم کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج سوشل میڈیا پر کام کرنے کا انداز بدل گیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ منہگائی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں کیا جس کی سزا ملک بھگت رہا ہے، ملک کو اس بھنور سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بیانیہ پاکستان کی ترقی کا بیانیہ ہے، جسے مریم نواز لے کر چل رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.