بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

صدر عارف علوی اور یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

صدر مملکت عارف علوی اور تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔

یاسمین راشد نے مبینہ آڈیو میں صدر عارف علوی سے کہا کہ ’سر یہاں پر صورتحال پر بہت خراب ہے، پیٹرول بم پھینکنا شروع کردیے ہیں ہمارے ورکرز نے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس سے پہلے کہ خون خرابا ہو، میرا خیال ہے آپ کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہے‘۔

یاسمین راشد کی بات پر صدر عارف علوی نے کہا کہ ’میں نے بات کرلی ہے‘۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ’ آپ ان سے کہہ دیں کہ میں بات کرلیتا ہوں عمران خان سے‘۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ’میں سمجھا نہیں آپ کیا کہہ رہی ہیں‘۔

تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے کہا کہ ’دیکھیں کچھ مر جائیں گے، صورتحال اتنی بری ہو جائے گی کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں گے، کچھ پولیس والے مرجائیں گے‘

پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ’میرا خیال ہے آپ خان صاحب کو کہیں کہ give in ، باقی آپ کی مرضی‘۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ’ابھی رینجرز وہاں پر ہے، پیٹرول بم چل رہے ہیں، ان کی واٹر کینن کو آگ لگ گئی ہے، میں تو باہر ہوں‘۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ’میں اسد عمر سے بات کرتا ہوں‘۔

اس پر یاسمین راشد بولیں کہ ’آپ شاہ صاحب سے بھی بات کرلیں وہ خان صاحب کے ساتھ ہیں‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.