جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

کراچی، غریب آباد فرنیچر مارکیٹ کی 10 دکانیں جل کر خاکستر

کراچی کی غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں آگ سے 10دکانیں مکمل جل گئیں، جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا ہے۔

فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں کولنگ کا عمل جاری، آگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کے بعد فرنیچر مارکیٹ کے اطراف اپارٹمنٹس کے رہائشی باہر نکل آئے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.