جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

برطانیہ میں برفانی طوفان کا الرٹ برقرار

برطانیہ بھر میں برفانی طوفان کا الرٹ برقرار ہے، ویلز میں برف باری کے باعث سو سے زائد اسکول بند کردیے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ویلز میں جمعے کی صبح تک برف باری جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ انگلینڈ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں چالیس سینٹی میٹر تک برف باری متوقع ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ رات دو ہزار دس کے بعد مارچ میں سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی۔

برفباری کی وجہ سے مختلف شہروں میں ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام بھی متاثر ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.