جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

لاہور: پی ٹی آئی کارکنوں پر 4 مقدمات درج، عمران خان بھی نامزد

لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے خلاف 4 مقدمات درج کر لیے گئے۔

لاہور پولیس کے مطابق مقدمات جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو آگ لگانے کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات میں اقدامِ قتل، دہشت گردی اور دیگر دفعات بھی شامل ہیں، ایک مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

لاہور کے زمان پارک میں واقع چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کے باہر کنٹینرز لگا دیے گئے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق شر پسند واقعے کی مجرمانہ سازش عمران خان کی ایماء اور اکسانے پر کی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف شر پسندی کے لیے اکسایا گیا۔

درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان، دیگر قیادت اور کارکنان نے سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.