جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

چیف الیکشن کمشنر آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں، نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اگر اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کراچی میں بلدیاتی انتخابی عمل کو مکمل نہ کرنے، ملتوی شدہ 11نشستوں پر انتخابی شیڈول کے تاحال اعلان نہ کرنے، مکمل نتائج میں مسلسل تاخیر اور اہل کراچی کو منتخب بلدیاتی نمائندوں اور میئر سے محروم رکھنے کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمیں زبردستی کا نتیجہ نہیں چاہیے، ہم اصل نتیجہ چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انتخابی عمل کو مکمل کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی و قانونی ذمے داری ہے۔

دھرنے میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ ملتوی شدہ 11نشستوں کے انتخابات کا شیڈول فوری جاری کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.