جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

ایف آئی اے سائبرکرائم کے 88 افسران کو 6 ماہ کی تنخواہ کی یکمشت ادائیگی

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے 88 افسران کو چھ ماہ سے زائد عرصے کی تنخواہ یکمشت ادا کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکمشت تنخواہ کی ادائیگی ایک سالہ مدت ملازمت میں توسیع کے باعث کی جائے گی۔

مدت ملازمت میں توسیع کا عرصہ یکم ستمبر 2022 تا 31 اگست 2023 پر مبنی ہے۔

افسران کو کنٹریکٹ ملازمت 2019 میں این آر تھری سی پراجیکٹ فیز تھری کے تحت دی گئی۔

پاکستان بھر میں کئی برس سے تعینات ان افسران کے کنٹریکٹ میں توسیع وقفوں کے بعد کی جاتی ہے۔

گریڈ 16 تا 18 کے افسران کنٹریکٹ کی توسیع نہ ہونے کی مدت میں تنخواہ سے بھی محروم رہتے ہیں۔

ان افسران میں انویسٹی گیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اے ڈی فارنزک، اے ڈی ہارڈویئر شامل ہیں۔

افسران میں اے ڈی نیٹ ورک، سافٹ ویئر، اے ڈی لیگل، اے ڈی اکاؤنٹس، آفس سپرنٹنڈنٹ بھی شامل ہیں۔

دیگر افسران میں سائبر کرائم اینالسٹ اور انسپکٹرز بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.