جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

لندن: مسجد سے نکلنے والے شخص کو آگ لگانے کا معاملہ، حملہ آور کی تصاویر جاری

برطانیہ کے علاقے ایلنگ میں مسجد سے نکلنے والے معمر شخص پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعےکی تفتیشن جاری ہے، پولیس نے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کر دی ہے۔ 

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 27 فروری کو پیش آیا، 82 سال کے شخص کے گردن اور بازو پر زخم آئے تھے۔ حملے میں ملوث شخص بھی ویسٹ لندن اسلامک سینٹر سے ہی نکلا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں گشت بڑھا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ لندن اسلامک سینٹر تفتیش میں پولیس کی مدد کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.