جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

بابر اعظم بخار کی وجہ سے دوسری اننگز میں فیلڈ میں نہیں آئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 27 ویں اور تاریخی میچ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بخار کی وجہ سے دوسری اننگز میں فیلڈنگ کےلیے میدان میں نہیں آئے۔

پی ایس ایل کے ہائی اسکورنگ مقابلے میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 243 رنز کا ہدف دیا جو حریف ٹیم نے 19 اعشاریہ 1 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کرکے ایونٹ میں تاریخ رقم کردی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹی 20 کی تاریخ کا دوسرا بڑا کامیاب چیز کرلیا۔

بابر اعظم جنہوں نے عاصم ایوب کے ساتھ اننگز اوپن کی اور 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی وہ بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پشاور زلمی ٹیم کے ترجمان کے مطابق بابر اعظم بخار کی وجہ سے دوسری اننگز میں فیلڈ میں نہیں آئے۔

ترجمان کے مطابق بابر اعظم کی طبیعت ناساز تھی، اُن کی عدم موجودگی میں ٹام کوہلر کیڈمور نے پشاور زلمی کی قیادت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.