پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

پی ٹی آئی وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی کے الزامات کو عبور کرکے آئے ہیں۔ 

شہباز شریف نے پارلیمانی بورڈز کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کی نشست بہت اچھے ماحول میں ہوئی، ملاقات میں آر اوز کی تعیناتی پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات پر مطمئن ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے گورنر خیبر پختونخوا کو انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ اگر گورنر انتخابات کی تاریخ نہیں دیتے تو ان کے خلاف توہینِ عدالت کا کیس بنے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.