جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو بلالیا

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ پر حتمی مشاورت کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد بلالیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر کو لکھے گئے خط میں خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے انہیں 14 مارچ کو دن 2 بجے سیکریٹریٹ آنے کی دعوت ہے۔

الیکشن کمیشن نے خزانہ اور داخلہ سیکرٹریوں کو اجلاس میں بلایا تاکہ انتخابات کیلئے فنڈز اور سیکیورٹی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

واضح رہے کہ گورنر غلام علی نے منگل کو الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے لیے خط لکھا تھا۔

گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب اور کے پی میں 90 روز کی مقررہ مدت میں انتخابات کرائے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.