بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گوجرانوالہ: 4 سالہ بچے کی ہلاکت، 13 سالہ ملزم گرفتار

گوجرانوالہ میں 4 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش پانی کے جوہڑ سے ملنے کے بعد پولیس نے حمزہ نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی عمر 13 سال ہے جو مقتول بچے کا رشتہ دار ہے۔

ملزم سے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، بچے سے زیادتی کی تصدیق کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا میں ملوث ملزم کی نشاندہی پر بچے کی لاش کا ڈھانچہ ملا، 7 سال کے بچے کو 20 روز قبل بلال کالونی سے اغوا کیا گیا تھا۔

تھانہ باغبان پورہ کے علاقے سیالوی ٹاؤن کا رہائشی 4 سالہ بچہ علی حسین 1 روز قبل گھر کے باھر سے لاپتہ ہوا تھا۔

بچے کے والد نے نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس اور ورثاء کو بچہ تو نہیں مل سکا لیکن گزشتہ روز کھیالی روڈ پر پانی کے جوہڑ سے بچے کی لاش مل گئی۔

کراچی کے علاقے گلشنِ معمار سے 12 سال کے بچے کی تشدد…

لاش پر موجود تشدد کے نشانات سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کی تصدیق کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.