بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں گینگ وار کے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان سے پولیس نے گینگ وار کے 4 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 4 عدد ہینڈ گرنیڈ، 3 آٹومیٹک کلاشنکوف اور ایک نائن ایم ایم پستول گولیوں کے ساتھ برآمد کیا گیا ہے۔

ملزمان نے دوران تفتیش قتل و غارت گری، بھتہ خوری، ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم جیسے سنگین جرائم کا انکشاف کیا ہے۔

گرفتار ملزم الیان بلوچ نے گزشتہ ماہ الطاف عرف انو بھائی نامی شخص کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا، الطاف عرف انو بھائی کے قتل میں استعمال ہونے والا آلہ قتل نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.