بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، 3 افراد جاں بحق

ملک کے کئی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایبٹ آباد کے متعدد علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، ایوب میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ فلور میں بھی کئی کئی فٹ پانی بھر گیا، مریضوں کو دوسرے وارڈ میں منتقل کرنا پڑا۔

ادھر سیالکوٹ میں سب سے زیادہ 193 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی، لاہور، جہلم، سرگودھا، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بھی تیز بارش ہوئی۔

علاوہ ازیں سکھر، حیدرآباد، ٹنڈوالہٰ یار، ٹھٹھہ، میرپورخاص، مٹیاری اور بدین میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

ادھر پنجگور میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، وادی نیلم میں سیلاب کی صورتحال سے 10 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور 3 افراد لاپتا ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.