بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یورو فائنل، شعیب اختر بھی سیاہ فام کھلاڑیوں سے بدسلوکی پر بول پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر یورو 2020 فائنل میں پینالٹی ککس پر گول نہ کرنے والے سیاہ فام کھلاڑیوں سے بدسلوکی پر بول پڑے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر ہر میچ کی ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ یہ تصویر ہزاروں لفظوں کے برابر ہے۔

 شعیب اختر نے کہا کہ فٹ بال جیسا کھیل اتنا ظالم کیسے ہوسکتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ راشفورڈ ، سانچو اور ساکا نسلی استحصال کا شکار نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ یورو 2020 فائنل میں پینالٹی ککس پر گول نہ کرنے والے سیاہ فام کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یورو 2020 فائنل میں پینالٹی ککس پر گول نہ کرنے والے سیاہ فام کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بدسلوکی کا سامنا ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن اور فٹ بال ایسوسی ایشن نے تعصب پر مبنی رویہ کی مذمت کی، بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو اس طرح تعصب کا نشانہ بنانا خطرناک ہے۔

ادھر پولیس نے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.