گوجرانوالہ میں 4 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش پانی کے جوہڑ سے ملنے کے بعد پولیس نے حمزہ نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی عمر 13 سال ہے جو مقتول بچے کا رشتہ دار ہے۔
ملزم سے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، بچے سے زیادتی کی تصدیق کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔
تھانہ باغبان پورہ کے علاقے سیالوی ٹاؤن کا رہائشی 4 سالہ بچہ علی حسین 1 روز قبل گھر کے باھر سے لاپتہ ہوا تھا۔
بچے کے والد نے نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔
پولیس اور ورثاء کو بچہ تو نہیں مل سکا لیکن گزشتہ روز کھیالی روڈ پر پانی کے جوہڑ سے بچے کی لاش مل گئی۔
لاش پر موجود تشدد کے نشانات سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کی تصدیق کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔
Comments are closed.