بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوٹلی واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہوگی، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا کا کوٹلی میں بد نظمی کے واقعے پر کہنا ہے کہ کوٹلی کا واقعہ افسوسناک ہے، کوٹلی میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جو ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا نے پانے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی کسی کے انڈر نہیں ہوتا، سب قانون کے تابع ہوتے ہیں،  اکا دکا واقعات ہر الیکشن میں ہوتے ہیں۔

آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے حلقے ایل اے 12چڑھوئی میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہونے والے تصادم اور جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 1 اور شخص بھی چل بسا، جس کے بعد واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی۔

عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ تمام مقامات پر فول پروف انتظامات ہیں، امن و امان قائم کرنا انتظامیہ کا کام ہے۔ 

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ووٹنگ کے دوران حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ سلہٹ کے پولنگ اسٹیشن پر دوبار تصادم ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن احاطے میں موجود لوگ ووٹ دے سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.