بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان الیکشن کو زندگی موت کا مسئلہ مت بنائیں، جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما، رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کا آج آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان سیاست کے حوالے سے اس الیکشن کو زندگی موت کا مسئلہ مت بنائیں۔

جاوید لطیف  نے میڈیا سے  گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن پاکستان کی سلامتی کےلیے اہم ہیں، سیاست کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان الیکشن کو زندگی اور موت کا مسئلہ مت بنائیں۔

پشاور میں آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 39 جموں میں انتخابی عمل کے دوران پریزائیڈنگ آفیسر اور اسکول کے پرنسپل میں ہاتھا پائی ہوئی ہے۔

جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2018ء کی طرح نتائج بدلنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں پی ٹی آئی کے امید وار چوہدری علی شان کے قافلے پر مخالفین کی جانب سے مبینہ پتھراؤ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح گلگت بلتستان میں نتائج کو بدلا گیا وہی ری پلے نظر آرہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.