بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگر پرامن پولنگ چلنے دینا ہے تو ٹھیک، ورنہ ہم بھی گڑ بڑ کریں گے، اسماعیل گجر

پولنگ اسٹیشن پر ڈی سی اور لیگی پولنگ ایجنٹ میں مبینہ تلخ کلامی کے معاملے پر امیدوار نون لیگ اسماعیل گجر کا کہنا ہے کہ اگر پرامن پولنگ چلنے دینا ہے تو ٹھیک، ورنہ ہم بھی گڑ بڑ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میرا انتخابی کیمپ اکھاڑا گیا ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

اسماعیل گجر نے بتایا کہ ڈی سی نےمیرے پولنگ ایجنٹ باہر نکالے اور دھمکیاں بھی دیں۔

واضح رہے کہ گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 میں قائم پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے جنہوں نے وہاں سے نون لیگ اور مسلم کانفرنس کے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ نون نے ووٹ کاسٹ نہ کروائے جانے کیخلاف درخواستیں آر او آفس میں جمع کروادی ہیں۔

پولنگ روم سے نکالنے پر نون لیگی پولنگ ایجنٹوں نے احتجاج کیا، اس موقع پر مسلم لیگ نون کے پولنگ ایجنٹ اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر اور نون لیگی پولنگ ایجنٹ میں تلخ کلامی کے بعد اس پولنگ اسٹیشن پر پولنگ روک دی گئی، نون لیگ کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر بھی مذکورہ پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہےکہ پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ روم سے نکالا تھا

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.