بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سبی، ایل اے 34 اور ایل اے 40 کےلئےایک پولنگ اسٹیشن قائم

 سبی میں آزاد جموں و کشمیر انتخابات کیلئے  ایل اے 34 اور ایل اے 40 کےلئےایک پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن ڈسٹرکٹ الیکشن آفس سبی میں قائم کیاگیاہے، ایل اے 34 کےلئے7 اور ایل اے 40 کے لئے 3 ووٹرز ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما زین شوکت ڈگراں نے ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

رجسٹرڈ 10ووٹرز میں سے ایک خاتون اور 4 ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کردیے۔

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر الیکشن میں عوام پُرجوش ہیں، کئی پولنگ اسٹیشنز پر گہما گہمی نظر آئی، کہیں بزرگ شہری سہارا لے کر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچے تو کہیں وہیل چیئر اور بیساکھی کی مدد سے خصوصی افراد نے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کیا۔

بعض مقامات پر پولنگ میں تاخیر کی شکایات بھی ملیں، پشاور کے ایک پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عملہ لوڈشیڈنگ سے پریشان رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.