بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بارکھان میں صرف 1 ووٹر کیلئے پولنگ اسٹیشن قائم

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں آزاد کشمیر کے حلقے ایل اے 34 کے لیے صرف ایک خاتون ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔

آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کوئٹہ میں آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقے ایل اے 40 کیلئے قائم پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

آزاد کشمیر کے حلقے ایل اے 34 کے انتخابات کے لیے صرف ایک خاتون ووٹر کے لیے بارکھان میں گورنمنٹ اسکول میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ووٹنگ کے دوران حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ سلہٹ کے پولنگ اسٹیشن پر دوبار تصادم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.