چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا کا کوٹلی میں بد نظمی کے واقعے پر کہنا ہے کہ کوٹلی کا واقعہ افسوسناک ہے، کوٹلی میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جو ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا نے پانے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی کسی کے انڈر نہیں ہوتا، سب قانون کے تابع ہوتے ہیں، اکا دکا واقعات ہر الیکشن میں ہوتے ہیں۔
عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ تمام مقامات پر فول پروف انتظامات ہیں، امن و امان قائم کرنا انتظامیہ کا کام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن احاطے میں موجود لوگ ووٹ دے سکیں گے۔
Comments are closed.