وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کنیزیں جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔
ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجٹ پاس ہونے کے بعد سے وزیراعلیٰ پنجاب پر تلواریں چلنا شروع ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا جرم اتنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کا سچا سپاہی ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اثاثوں سے متعلق کنیزیں جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔
Comments are closed.