جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

کراچی میں منکی پوکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، عذرا فضل پیچوہو

سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے میں منکی پوکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر مسافر میں منکی پوکس کی علامات سے متعلق کوئی صداقت نہیں، ایئر پورٹ انتظامیہ کو تصدیق کے بغیر کسی قسم کی اطلاع جاری کرنے کا اختیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت تمام صورتحال کو از خود مانیٹر کر رہا ہے، جناح اسپتال اور چانڈکا میڈیکل اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کیے جا چکے ہیں۔

بیرونِ ملک سے کراچی آنے والے اب تک منکی پاکس کے 3 مشتبہ مسافر سامنے آئے ہیں۔

صوبائی وزیرِ صحت کے مطابق کراچی میں 20 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے یہ بھی کہا کہ منکی پوکس سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات فراہم کرنے سے گریز کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.