جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس کل بھارت میں ہوگا

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس کل ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق چین کے وزیر دفاع جنرل لی شنگ فو ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دلی پہنچ گئے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت میں بھارت کے علاوہ قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رکن ممالک کے علاوہ دو مبصر ممالک بیلاروس اور ایران بھی 28 اپریل 2023 کو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.