جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

37 گھنٹے سے زائد انٹرویوز کر کے عالمی ریکارڈ بنا لیا گیا

امریکا کی ریاست پنسلوینیا کے پوڈکاسٹر نے 37 گھنٹے سے زائد انٹرویوز کر کے عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال پنسلوینیا کے پوڈکاسٹر نے37 گھنٹے 44 منٹ اور 17 سیکنڈز تک 6 سے 7 مئی کے دوران انٹرویوز کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق راب اولیور نامی پوڈ کاسٹر نے صحت کے معاملے پر 137 لوگوں کے انٹرویوز کیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق راب اولیور 1993 میں 21 سال کی عمر میں حادثے کے بعد سے وہیل چیئر پر موجود ہیں، ان کے سینے سے نیچے کا جسم اب کام نہیں کرتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.