کراچی سے اسلام جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر محصور ہوگئے، مسافر کئی گھنٹوں سے جہاز میں بند رہے جبکہ واش رومز میں پانی ختم ہوگیا ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی سے 4 بجے روانہ نجی ائرلائن کی پرواز دھند کے باعث اسلام آباد نہ اترسکی، نجی ائرلائن کی پرواز اسلام آباد پر پونے گھنٹے پرواز کرتی رہی۔
نجی ائرلائن کی پرواز نے 7 بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
مسافر کا کہنا ہے کہ 7 بجے سے جہاز میں بند ہیں، واش رومز میں پانی ختم ہوگیا ہے، جبکہ مسافروں کو 5 گھنٹے میں سوائے پانی کے کچھ نہیں دیا گیا۔
ایئر لائن کے مسافر کا کہنا ہے کہ طیارے سے نکل کر ایئر پورٹ یا ہوٹل بھی نہیں جانے دیا جارہا۔
Comments are closed.