بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خلاف شرع کام پر قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، علامہ طاہر اشرفی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی  کا لاہور کے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ خلاف شرع کام پر قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، دنیا بھر میں افراد جرم کرتے ہیں اس کے ذمہ دار ادارے نہیں ہوتے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ مدرسے کے ایک استاد نے غیر شرعی کام کیا، استاد کونکال دیاگیا ہے، استاد کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، قانون فیصلہ کرے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ 30 ہزار مدارس اور 30 لاکھ طالب علم ہیں، یہ نہیں کہ سب خراب ہیں۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ بعض لوگ اس واقعےکی آڑ میں مدارس کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.