بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت کا اصلی چہرہ فیٹف کے پلیٹ فارم پر بری طرح بےنقاب ہوا، حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بھارت کا اصلی چہرہ فیٹف کے پلیٹ فارم پر بری طرح بےنقاب ہوا، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کو فیٹف کے اندر سیاسی کیا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف حکام کے سامنے پاکستان بھارت کے عزائم بتاتا رہتا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پیش رفت پر اطمینان ہے، پاکستان کو سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔

حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کا ہمیشہ موقف رہاکہ منی لانڈرنگ کے خلاف سخت قوانین بنائے جائیں، قانون سازی کسی ایک شخص کے خلاف نہیں سب کے لیے کی جاتی ہے۔

اس سے قبل مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ماضی کے وزراء اعظم اور وزراء اعلیٰ کو منی لانڈرنگ میں ملوث قراردیا تھا۔

اپنے بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا  کہ ماضی میں وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ منی لانڈرنگ میں خود ملوث تھے۔

شہزاد اکبر  کا کہنا تھا کہ گرے لسٹ میں جانے کی ایک وجہ سابق حکمرانوں کی منی لانڈرنگ تھی۔ شکر ہے اب عمران خان کی حکومت ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرر مفرور ہیں یا جیلوں میں ہیں، پاکستان بلیک لسٹ میں جانے سے بچ گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.