بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: رینجرز و پولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ڈکیتی میں ملوث انتہائی مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان 500 سے زائد ڈکیتیوں اور 50 سے زائد دکانیں لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکارروائی کی اور 3 مطلوب دہشت گردوں کو کورنگی اللّٰہ والا ٹاؤن سے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے خط کے اثرات مرتب ہونے لگے ، پولیس افسر کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔

ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ ملزمان کی شناخت حارث عرف حمزہ، عاطف اور محمد ثاقب کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ ملزمان چوری، ڈکیتی اور لوٹ مار کے مقدمات میں پہلے بھی متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.