بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آلو بخارے کے شربت کے فوائد

آلو بخارا ذائقے اور لذت کے ساتھ ساتھ حیرت انگیز فوائد سے بھی مالا مال ہے، آلو بخارا وٹامن کے ، آئرن ، فائبر ، پوٹاشیم اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔

آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دورکرنے میں مدد دیتا ہے۔ آئرن کی کمی کے سبب خون کے سرخ خلیات میں کمی واقع ہوتی ہے جو اینیمیا یعنی خون کی کمی کا سبب بنتی ہے۔

چقندر کے جوس کا روزانہ استعمال بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔ اس حوالے سے تجربات میں متعدد افراد کو چار ہفتوں تک ڈھائی سو ملی لیٹر چقندر کا جوس استعمال کرایا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ان کے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی آئی ہے۔

آلو بخارے کے جوس کا آدھا کپ جسم کو تین ملی گرام آئرن فراہم کرتا ہے، اس طرح خون کی کمی کے مسئلے سے با آسانی نمٹا جا سکتا ہے۔

آلو بخارے کا شربت خشک آلو بخارے، عرق گلاب اور چینی سے تیار ہوتا ہے۔ یہ قبض، گرمی، خارش کے لیے مفید ہوتا ہے، اس کے علاوہ یرقان، پیاس اور دردِ سر میں بھی فائدہ دیتا ہے۔

انسانی جسم میں دل کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،…

آلو بخارے کا رس ایک تولہ گرم کر کے پینا گلے کے ورم اور قے کے لیے مفید ہوتا ہے، اگر گردوں میں تکلیف ہو اور پیشاب رک رک کر آتا ہو تو آلو بخارے کا استعمال اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔

ذیابیطس (شوگر) کے مریض بھی ترش آلو بخارا استعمال کر کے خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں، آلوبخارا بینائی کو طاقت دیتا ہے اور گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.