بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عاقب جاوید اور شعیب اختر آمنے سامنے

پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی تنقید پر انہیں سخت جواب دے دیے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ شعیب اختر کرکٹ ایکسپرٹ ہیں ان کا کام تنقید کرنا ہے ،  یہ کہہ دینا کہ میں عاقب جاوید کی جگہ ہوتا تو دو ٹائٹل جتوا دیتا اپنی باتوں کی نفی ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے لاہور قلندرز کے پی ایس ایل 6 کے پلے آف سے باہر ہونے پر  عاقب جاوید کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

پاکستان سُپر لیگ میں شائقین کرکٹ میچ میں کرکٹ کے…

عاقب جاوید نے شعیب اختر کو مشورہ دیا کہ آپ جو کام کر رہے ہیں اس میں خود کو بہتر کریں،  میں بیس سال سے کوچنگ کر رہا ہوں میں نے ہر لیول پر کوچنگ کی ہے،  میں لیول فور پروفیشنل کوچ ہوں جو سب سے بڑھ کر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کبھی ہارا کبھی جیتا یہ میرا پروفیشن ہے ، شعیب اختر نے تو ایک دن کوچنگ نہیں کی ، آپ کیسے یہ دعوی کر سکتے ہیں کہ میں ہوتا تو دو ٹائٹلز جتوا دیتا۔

پاکستان سُپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے میں کرکٹرز کی جانب سے میچ کے دوران مختلف اشارے، شرارتیں اور انداز شائقین کرکٹ کے دل کو چھو جاتے ہیں۔

 عاقب جاوید نے کہا کہ آپ نے کوئی کام نہیں کیا ، آپ سیلف آئیڈیل ازم میں زندگی گزار رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.