کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، عرفات ٹاؤن میں آپس کے جھگڑے کے دوران تھپڑ لگنے سے بزرگ خاتون جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق عرفات ٹاؤن میں ہونے والے جھگڑے میں 72 سال کی خاتون بانو کو تھپڑ لگنے کے بعد دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کر گئیں۔
بزرگ خاتون کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.