بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آڑو کے صحت اور خوبصورتی پر مثبت اثرات

موسمِ گرما پریشان کُن موسم جبکہ اس موسم کے پھل صحت بخش اور خوبصورتی کے لیے بے شمار فوائد کے حامل ہوتے ہیں، انہی پھلوں میں ایک چھوٹا سا، کھٹا میٹھا لذیذ پھل آڑو بھی ہے جو انسانی مجموعی صحت کے لیے نہایت مفید اور خوبصورتی میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے۔

ماہرین غذ ائیت کے مطابق آڑو کی ٹھنڈی تاثیر جسم میں گرمی کی شدت کم کرتی ہے، آڑو کی 100 گرام مقدار میں 39 کیلوریز پائی جاتی ہیں، گرمیوں میں آڑو کو بطور سلاد یا بطور اسنیک کھانے کے سبب آنکھوں کی بینائی اور معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے اور لو لگنے کے سبب بھوک نہ لگنے کا علاج بھی ممکن ہوتا ہے۔

طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے سفید چینی کو سفید زہر قرار دیا جاتا ہے جبکہ عمر ڈھلنے کے ساتھ اس کا استعمال کم اور ترک کر دینا تجویز کیا جاتا ہے، میٹھی غذاؤں کے استعمال سے صحت پر بے شمار منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں دل کے امراض اور موٹاپے کا شکار ہوجانا سرفہرست ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق کیلوریز میں نہایت کم اور فائبر سے بھرپور آڑو میں وٹامن اے، کے، ای، فولیٹ، کولین، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر، زنک اور مینگنیز بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے، اس میں موٹاپے اور جسم میں سوزش یعنی’انفلامیشن‘ سے بچاؤکی خاصیت موجود ہوتی ہے۔

آڑو کے صحت اور خوبصورتی پر کرشماتی فوائد جان کر آپ بھی آج ہی سے اسے باقاعدگی سے اپنی غذا کا حصہ بنا لیں گے:

وٹامن اے حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے کے لیے سردیوں میں صرف گاجر ہی نہیں بلکہ گرمیوں کے پھل آڑو سے بھی مدد لی جا سکتی ہے کیونکہ آڑو بینائی بہتر بنانے کے لیے مخصوص غذائی اجزاء فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے، آڑو وٹامن اے سے لبریز ہوتا ہے جس سے کمزور آنکھوں کی بینائی بڑ ھانے میں مدد ملتی ہے۔

الائچی اور سونف دونوں ہی کو جڑی بوٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے، ہرے رنگ کی چھوٹے چھوٹے دانوں پر مشتمل سونف اور لائچی کے استعمال سے انسانی مجموعی صحت سمیت پر خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اِن کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

ہر گھر کے کچن میں موجود سفید رنگ کا پاؤڈر، میٹھا سوڈا جسے ’ بیکنگ سوڈا‘ کے نام سے بھی جانا اور متعدد فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، میٹھے سوڈے کے استعمال کے نتائج یقینی اور حیرت انگیز ہوتے ہیں، میٹھا سوڈا گھر کی صفائی سے لے خوبصوتی میں اضافے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

قلب کے لیے مفید

آڑو میں فائبر کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے، یہ جسم میں خراب کولیسٹرول کے مواد کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کے استعمال سے قلبی نظام بہتر طریقے سے اپنا کام انجام دیتا ہے جس کے نتیجے میں دل متعدد شکایات سے محفوظ رہتا ہے اور آڑو مثبت کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتا ہے اور منفی کولیسٹرول کو فائبر کی مدد سے گھٹاتا ہے، دل کی صحت برقرار رکھنے یا صحیح بنانے کے لیے روزانہ 3 سے 4 آڑو کھانا مفید ہیں۔

خون پیدا کرنے میں مدد گا ثابت ہوتا ہے

آڑو میں قدرتی طور پر خون بنانے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، آڑو جسم میں خون کی پیداوار بڑھاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی جسم میں موجود مضر صحت مواد سے لڑنے اس کے اخراج میں مدد فراہم کرتا ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے پنیر یعنی کہ ’چیز‘ کو بہترین غذا قرار دیا جاتا ہے جس کے استعمال سے بے شمار طبی فوائد حاصل کیئے جا سکتے ہیں۔

چنے کے آٹے، یعنی کہ بیسن کا استعمال صدیوں سے بطور غذا اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے جبکہ تا حال اس کے بے شمار فوائد سے کچھ لوگ ناواقف آتے ہیں، بیسن کا استعمال صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ایسے ہی اس کے استعمال کے خوبصورتی پر بھی یکساں فوائد مرتب ہوتے ہیں جنہیں جاننا اور اس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کرنا ضروری ہے۔

جِلد کے لیے نہایت مفید پھل

وٹامن سی، اے اور ’فائٹونیوٹریٹیئنٹ‘ کا مجموعہ صاف، صحت مند جِلد کو یقینی بناتا ہے، آڑو میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس عُمر بڑھنے کے عمل کو بھی سست کرتے ہیں لہٰذا موسم گرما میں روزانہ کی بنیاد پر آڑو کو اپنی غذا میں شامل کر لیں، آڑو کھانے کے سبب جِلد صاف اور ایکنی سے پاک ہو جائے گی۔

آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کے لیے بھی نہایت مفید پھل ہے۔

موٹاپے سے نجات

وزن کم کرنے کےخواہاں افراد اسے بطور سلاد استعمال کر کے اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں کیوں کہ یہ کیلوریز میں کم اور غذائیت سے  بھر پور پھل ہے، ڈائیٹنگ کے دوران آڑو کھانے سے انسان کمزور ہوئے بنا جسم میں موجود اضافی چربی سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔

چنوں کی بات کی جائے تو اِن کا استعمال ہر گھر میں ہی کیا جاتا ہے، اکثر لوگ کالے اور سفید چنوں کی چاٹ بنا کر کھانا پسند کرتے ہیں اور جب خواتین کے پاس سبزیوں اور دالوں کے آپشنز ختم ہو جاتے ہیں تو ایسے میں خواتین ان کا اُبلے ہوئے انڈوں اور آلو کے ساتھ سالن یا ان کا پلاؤ بنا کر گزارا کر لیتی ہیں، چنوں کے استعمال سے مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جن سے زیادہ تر افراد ناواقف نظر آ تے ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے ہر فرد کو اینٹی آکسیڈنٹ غذائیں اور ڈیٹاکس واٹر کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ انسانی مجموعی صحت، جسمانی اعضا کی صفائی کے لیے نہایت ضروری ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ذبان کے چسکے کے لیے جو بھی مضر صحت غذا یا مشروب پیا جاتا ہے اس کے منفی اثرات سے حتی الامکان بچا بھی جا سکے۔

آرو کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے دیگر مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق آڑو کے پتوں کا جوشاندہ پینے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔

آڑو معدے کو طاقت دیتاہے اور قبض کی شکایت دور کرتا ہے، گرمی کے بخار میں مریض کو آڑو کھلانے طبیعت دنوں میں سنبھل جاتی ہے۔

وٹامن سی اور مفید اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کے باعث آڑو کینسر سے بچاؤ ممکن بناتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ذیابیطس ٹائپ1 میں ریشے کی بھرپور مقدار کے باعث آڑو خون میں شوگر کی سطح کم کرتا ہے اور ذیابیطس ٹائپ2 میں بلڈ شوگر میں لیپڈز اور انسولین کی سطح میں بہتری آتی ہے۔

آج بڑی عید کا تیسرا دن ہے اور قربانیوں کا سلسلہ ختم ہوتے ہی صبح دوپہر شام گوشت کھانے اور دعوتوں کا سلسلہ شروع ہے، ایسے میں ہم اپنی صحت کے لیے مفید اور ناگزیر غذاؤں کا استعمال بھول جاتے ہیں اور طبیعت خراب ہونے کی صورت میں اسپتل میں جا پہنچتے ہیں ، اس بار اس تکلیف سے بچنے کے لیے اپنی غذا میں روزانہ کی بنیاد پر فائبر کا استعمال لازمی رکھیں۔

ذائقے میں کڑوی مگر مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرنے والی جڑی بوٹی ’پنیر بوٹی‘ کے استعمال کے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہں، اس میں موجود طاقت ور قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہی اسے متعدد بیماریوں کی بہترین دوا بناتے ہیں، پنیر بوٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اگر استعمال کر لیا جائے تو بہت سی شکایات سے دائمی طور پر چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

صحت مند جلد ،بالوں، ناخنوں، توانائی میں اضافے اور وزن کمی کے لیے آڑو بے حد مفید پھل ہے۔

آڑو بیماریوں کے سبب ہونے والی موت کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے جبکہ جگر کی صحت کے لیے مفید پھل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.