بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حماد اعظم کی امریکا شفٹ ہونے کی تیاریاں مکمل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسی سے ناراض ہو کر امریکا شفٹ ہونے والے سمیع اسلم  کے بعد ایک اور قومی کرکٹر حماد اعظم کی امریکا میں کرکٹ کھیلنے اور شفٹ ہونے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسی سے ناراض ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم دلبرداشتہ ہوکر امریکا شفٹ ہوگئے۔

ذرائع  کے مطابق آل راونڈر حماد اعظم کا امریکا میں کرکٹ کھیلنےکا معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔

حماد اعظم امریکا میں لیگ کھیل رہے ہیں، معاہدے کے بعد مستقل امریکا شفٹ ہوجائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسی سے ناراض ہو کر امریکا شفٹ ہونے والے سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ امریکا منتقلی کی افواہیں گزشتہ 3 سے 4 ماہ سے سوشل میڈیا پر چل رہی تھیں لیکن اس کے باوجود پی سی بی کی طرف سے ان سے رابطہ نہیں کیا گیا ۔

حماد اعظم 11 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ  کرکٹر سمیع اسلم کا بھی یو ایس کرکٹ کے ساتھ معاہدہ ہے، سمیع اسلم نے 2014 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی تھی، سمیع اسلم 2012 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی قیادت میں کھیل چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.