بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی کرکٹ ٹیم کے 2 مزید کھلاڑی کورونا کا شکار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے 2 مزید کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یزوندرا چہل اور کے گاوتھم کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس سے قبل کرونال پانڈیا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم سے سیریز میں شامل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 7 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ ایک روز التوا کا شکار ہوا۔

کرونال پانڈیا، چہل اور گاوتھم کے علاوہ 6 مزید ارکان کولمبو میں آئسولیشن میں رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.