بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے تاجروں نے لاک ڈاون کا فیصلہ مسترد کردیا

تاجر ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہر قائد کراچی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کر دیا گیا ہے۔

تاجر ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہر قائد کراچی میں کورونا لاک ڈاؤن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

تاجر ایکشن کمیٹی کے صدر رضوان عرفان  نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے،  سندھ حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

سندھ بھر بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے حکومتی وفد کو مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

رضوان عرفان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے کاروبار کے اوقات بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

واضح رہے کہ سندھ بھر بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے، لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا اطلاق سندھ بھر میں ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے تیزی بڑھتے ہوئے کیسز کنٹرول کرنے کے لیے سندھ حکومت کی مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

کراچی میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔

سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کچھ شعبوں میں رعایتوں کے ساتھ مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پابندیوں کا اطلاق 8 اگست تک ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.