بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم ماس ویکسی نیشن سینٹر میں سائینو فارم ویکسین ختم

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم ماس ویکسی نیشن سینٹرمیں سائینو فارم ویکسین ختم ہوگئی۔

کراچی میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوانے کیلئے ماس ویکسی نیشن سینٹر میں عوام کا رش ہے۔

اسد عمر نے امریکی صدر جو بائیڈن کی ترقی پسندانہ کورونا پالیسی کو قابلِ تعریف بھی قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین کی دوسری  ڈوز لگوانے والوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

انتظامیہ ویکسی نیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ایک سے دو روز میں سائینو فارم ویکسین آجائے گی ۔

واضح رہے کہ کراچی میں کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین سینٹر پہنچ رہی ہے۔

کراچی میں کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز کام آگئی، شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین سینٹر پہنچ گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ایک دن میں 1لاکھ 88 ہزار سے زائد لوگوں نے ویکسین لگوائی۔

یاد رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا تھا کہ ویکسین نہ کرانے والے کی سم بند کردی جائے گی۔

کراچی میں رفیقی شہید اسپتال میں ویکسین سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ناصر شاہ نے کہا تھا کہ جو ویکسین نہیں کرائے گا اس کی سم بند کردی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.