بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فرائض سے غفلت، بزدار نے دو افسران کو فارغ کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

عثمان بزدار نے اپنے دورۂ ملتان کے دوران ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹا دیا جس کے بعد کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کو ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

وزیراعلی نے رشوت لینے والے 2 اہلکاروں کومعطل کردیا اور انکوائری کے احکامات جاری کردیے۔

 ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.