بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مقتولہ نور مقدم کے والد کو آج ہی وکیل مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کے لیے 4 اگست کی تاریخ مقرر کر دی جبکہ مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم کو آج ہی وکیل مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

اسلام آباد(آئی این پی ) عدالت نے نور مقدم قتل کیس…

جج نے سوال کیا کہ اس کیس میں مقدمے کا تفتیشی افسر کون ہے؟

سرکاری وکیل ساجد چیمہ نے بتایا کہ ابھی مقدمے کا تفتیشی افسر لاہور میں ہے، فائل بھی اس کے پاس ہے، تفتیشی افسر ویڈیو کا فرانزک کرانے کے لیے لاہور گیا ہے۔

مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم عدالت میں پیش ہوئے، جن کی وکیل کرنے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کر لی گئی۔

سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

مدعی شوکت علی مقدم نے عدالت سے استدعا کی کہ ابھی وکیل کرنا ہے، جس کے لیے مجھے پیر تک کا وقت دیا جائے۔

جج نے انہیں حکم دیا کہ آپ آج ہی وکیل کر کے وکالت نامہ جمع کرائیں تاکہ اس کو ریکارڈ پر لایا جا سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.