بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غذر میں گلیشیئر پگھلنے کا سلسلہ جاری

گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے بد صوات سمیت مختلف پہاڑوں پر گلیشیئر پگھلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ہنزہ میں شسپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج مکمل ہوگیا جس کے بعد گلیشیئر سے متاثرہ شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ۔

غذر میں گلیشیئر پگھلنے کے باعث نالوں اور دریائے غذر کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد نشیبی علاقوں سے مقامی آبادی محفوظ مقام پر منتقل کر دی گئی ہے۔

گشگش کے مقام پر دریائی کٹاؤ کی زدمیں آنے والا اشکومن روڈ آج تیسرے روز بھی بند ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں 7 ماہ سے بند شیسپر گلیشیئر سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے جبکہ حسن آباد نالے میں بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تحصیل اشکومن کا گاہکوچ شہر اور گلگت سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے، بارست میں گزشتہ روز لینڈسلائیڈنگ سے سڑک تاحال بند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.