ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بننے کا امکان ہے جس کے باعث دوپہر اور شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی گجرات اور راجستھان کے قریب ہوا کا کم دباؤ اب بھی موجود ہے، جبکہ بحیرہ عرب میں 5 ہزار فٹ کی بلندی پر ہواؤں کی گردش موجود ہے۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں موجود سرکیولیشن کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں، کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے مزید بتایا ہے کہ شہر میں 17 جولائی کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں مطلع ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔
Comments are closed.