dailydot hookup app hookup Wurtsboro NY hookup Vincentown New Jersey a v hookup on xbox 360

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابینہ ڈویژن نے شوکت ترین کو وزیر خزانہ کی حیثیت سے ڈی نوٹیفائی کردیا

شوکت ترین کو کابینہ ڈویژن نے وزیرخزانہ کی حیثیت سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

کابینہ ڈویژن نے شوکت ترین کو بطور وزیرخزانہ ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا انہیں وزیراعظم کا مشیر برائے خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شوکت ترین کی بطور وزیرِ خزانہ عہدے کی مدت ہفتے کے روز ختم ہو گئی تھی، انہوں نے 17 اپریل 2021ء کو بطور وزیرِ خزانہ چارج سنبھالا تھا۔

سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین دورۂ امریکا کے دوسرے مرحلے میں نیویارک پہنچ گئے، گورنر اسٹیٹ بینک بھی ان کے ہمراہ نیویارک پہنچے ہیں۔

شوکت ترین کے لیے بطور وزیرِ خزانہ 6 ماہ میں رکنِ پارلیمنٹ بننا لازمی تھا، آئین کے تحت شوکت ترین بغیر رکنِ پارلیمنٹ 6 ماہ عہدے پر رہ سکتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.