بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابینہ میں رد و بدل، شوکت ترین وزیر خزانہ، شبلی فراز وزیر سائنس و ٹیکنالوجی مقرر

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ماہر معاشیات شوکت ترین کو وزیرخزانہ اور رینونیوکا قلمدان دے دیا جبکہ حماد اظہرکو وزارت توانائی تفویض کردی۔

ذرائع وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق عمر ایوب کو اکنامک افیئر کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خسرو بختیار کو صنعت و پیداوار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 سابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیرِ اطلاعات و نشریات کا قلمدان دے دیا گیا جبکہ شبلی فراز کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.