بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈربی: بارش کے باعث قومی ٹیم کا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ مؤخر

ڈربی میں بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ مؤخر کردیا گیا، کھلاڑیوں نے ٹارگٹ اننگز میں بیٹنگ بولنگ کی۔

قومی ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے 50 اوورز پر مشتمل ٹارگٹ اننگز کھیلیں، سیشن کے دوران بابر اعظم، امام الحق، فخر زمان، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، محمد رضوان اور سرفراز احمد نے بیٹنگ کی۔

جبکہ شاداب خان، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد نواز، محمد حسنین، ارشد اقبال اور وسیم جونیئر نے سیشن میں باؤلنگ کروائیں، دیگر کھلاڑیوں کو سیشن سے آرام دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.