امریکی ڈالر مسلسل رو بہ زوال ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے استحکام کا سفر جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قدر مزید کم ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہونے کے بعد 217 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز 217روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 117 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42038 پر آ گیا ہے۔
Comments are closed.