بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اماراتی کرکٹرز کو کرپٹ کرنیوالے بھارتی شہری پر 14 سال کی پابندی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کرکٹرز کو کرپٹ کرنے والے بھارتی شہری میہر چیاکر پر 14 سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مختلف مواقع پر فکسنگ کی کوشش کے الزام میں میہر چیاکر کو سزا سنائی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میہر چیاکر نے 2019 میں متحدہ عرب امارات اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز فکس کرنے کی کوشش کی اور اماراتی کرکٹرز قدیر خان اور غلام شبیر کو فکسنگ کی پیشکش کی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا کہ ایک کھلاڑی کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی کھلانے کی لالچ دے کر فکسنگ پر اکسایا۔

اس حوالے سے آئی سی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میہر چیاکر نے آئی سی سی کی تحقیقات میں شامل ہونے سے بھی گریز کیا، ان کو اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 دفعات کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.